کشمیربحران کاٹھیکراوینکیانائیڈونے کانگریس کے سرپھوڑا
نئی دہلی، 26، فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیرایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے لئے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی غلط پالیسیاں ذمہ دارہیں۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی موجودہ بحران کے لئے ذمہ دارنہیں ہیں۔وینکیا نائیڈو نے اتوار کو کشمیر معاملے پر سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کے بیان کو سیاست سے حوصلہ افزا بتاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کانگریس اپنے سینئر لیڈر کے تبصرے پر اپنا رخ واضح کرے۔انہوں نے کہا کہ چدمبرم نے ایک غیر ذمہ دارانہ اور احمقانہ بیان دیاہے۔انہوں نے کہاکہ چدمبرم کشمیر کے خلاف تبصرہ کر رہے ہیں۔میں کہنا چاہوں گا کہ کشمیر بی جے پی حکومت یا این ڈی اے اور نریندر مودی کی تخلیق نہیں ہے۔وینکیا نے کہا کہ کشمیر ایک مسئلہ ہے جو ہمیں ورثے میں ملا ہے۔کانگریس گزشتہ دس سالوں سمیت کئی سالوں تک اقتدار میں تھی۔انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ کانگریس حکومت نے اس درمیان کیا کیا۔اقتدار گنوانے کے بعد کانگریس اب اس موضوع پر ناقص سیاست کر رہی ہے۔چدمبرم نے حیدرآباد میں ایک پروگرام میں کہا تھاکہ ایسا خدشہ ہوتا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے تقریباََنکل چکاہے کیونکہ مرکزی حکومت وہاں اختلاف کو دبانے کے لئے وحشیانہ طورپرکام کر رہی ہے۔